واشنگٹن:مصری شوہر کی سوشل میڈیا پر بیوی کے تبادلے کی گھٹیا پیشکش . شوہر نے بیوی کی لاعلمی کی حالت میں برہنہ تصاویر بنائی اور انہیں سوشل میڈیا پیج پر شیئر کر دیا. اپنی برہنہ تصاویہ سوشل میڈیا پر دیکھ کر مصری عورت زاروقطار رونے لگی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کس نے جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے ایک سوشل میڈیا پیج جس کا نام بیویوں کا تبادلہ تھا، وہاں اس خاتون کی برہنہ تصاویر شئیر کی گئیں ۔اس خاتون نے اپنی تصاویر دیکھ کر زاروقطار رونا شروع کر دیا ۔ خاتون کے لئے یہ بات پریشانی کا باعث زیادہ اس وقت بنی جب اسے گرفتار کرنے کے لئے پولیس پہنچی۔ مقامی لوگوں نے خاتون کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ابتداء میں مصر ی پبلک پراسیکیوشن نے خاتون پر اخلاق سوز حرکت کرنے پر فرد جرم عائد کی تھی ۔ بعد میں اس معاملے کی تحقیق کی گئی تو مجرم کوئی اور نکلا اور خاتون کو رہا کر دیا گیا۔مقامی لوگوں کا بتانا تھا کہ خاتون زاروقطار رو رہی تھی، اسے حیرانی تھی کہ آخر ایسی حرکت کو ن کر سکتا ہے،لوگوں کا کہنا تھا کہ خاتون پرسکتہ طاری ہو گیا تھا ۔ اسے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی۔ لوگوں نے مزید بتایا کہ ہم صرف اس کے ساتھ افسوس کا اظہار کر سکتے تھے۔ حیران کن طور پر یہ حرکت کسی اور نے نہین بلکہ ا سی خاتون کے شوہر نے کی تھی۔ یاد رہے کہ شوہر نے اپنی بیوی کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی ۔ مصر کے ایک سوشل میڈیا پیج جس کا نام بیویوں کا تبادلہ تھا، اس پر خاتون کے شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کی برہنہ تصاویر اپلوڈ کی گئی تھی جس کے بعد اس کی بیوی کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔واضح رہے کہ شوہر نے یہ تصاویر بیوی کی لاعلمی کی حالت میں لی تھی۔ تفشیش کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا اور اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے۔ |
---|
وائس آف چکوال
»
بین الاقوامی
»
جرائم
» شوہر نے بیوی کی لاعلمی میں برہنہ تصاویر بنائی اورسوشل میڈیا پر ڈال دیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں