کویت:نازیبا ویڈیو بنانے پر کویتی جوڑا گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کویت میں میاں بیوی نے قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتا ر کر لیا۔ میاں بیو ی نے ایک روز قبل ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون نے فحش انداز میں جسم کی نمائش کی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی نے جان بوجھ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کے بالوں کو سنوارتا ہے، اور اپنی مقامی زبان میں قابل اعتراض فقروں کا تبادلہ کرتا ہیں۔ خاتون کو ویڈیو میں اپنے جسم کی فحش انداز میں نمائش کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کویتی عوام بھڑک اُٹھے اور سوشل میڈیا صارفین نے میاں بیوی کو اپنی نازیبا حرکات ریکارڈ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کویت کی مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی اقدام قرار دیا۔
کچھ لوگوں کی جانب سے کویتی پولیس کو اس معاملے میں دخل دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ معاملہ سامنے آنے پر کویتی پولیس حرکت میں آئی اور نوجوان جوڑے کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ کویت میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی چیزوں کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔تاہم جوڑے کی گرفتاری کے بعد بھی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے پر مقدمہ کریمینل ایکٹ کے تحت چلایا جا رہا ہے ۔ فحاشی پھیلانے پر ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ تاہم پولیس تحقیقات کرر ہی ہے۔ تحقیقات میں تمام پہلو مد نظر رکھے جائیں گے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں