, ٖ بیوی کو دیگ میں ڈال کر پکانے کا ہولناک واقعہ، دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے ڈیلی اردو

 شوہر کی جانب سے اہلیہ کو دیگ میں ڈال کر پکانے کے ہولناک واقعے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت متقولہ کے شوہر عاشق حسین کے خلاف درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم کے مطابق مدینہ ٹاؤن تھانے میں مقتولہ نرگس کے بھائی سید مشتاق حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق مدعی خیبرپختونخوا کے ضلع قرم پاراچنار کے گاؤں بلند خیل کا رہائشی ہے۔ان کے والد نے بہن کی شادی 22 سال قبل ان کے پھوپھی زاد سے کراچی میں کی تھی اور دونوں کے 6 بچے ہیں۔مدعی کے مطابق وہ گذشتہ روز کام پر موجود تھا کہ ان کے بھائی ناصر نے فون پر اطلاع دی کہ نرگس کو عاشق حسین نے قتل کر دیا۔

جب فیملی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو کچن میں ایک جانب چولہے پر دیگ میں میری بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی اور چولہا جل رہا تھا۔


ٹانگ اور جسم کے دیگر اعضاء بھی کچن میں پڑے تھے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اعضاء کی شکل میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی جب کہ مقدمے کی تحقیقات شروع کرکے مکزم کی رگفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں اسکول چوکیدار نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو دیگ میں ڈال کر جھلسا دیا۔

گلشن اقبال میں نجی اسکول میں چوکیدار کے کوارٹر سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی۔ ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی ہے جو 6 بچوں کی ماں اور اسکول کے چوکیدار عاشق کی بیوی تھی۔ انہوں نے کہا خاتون کے بچوں کے مطابق چوکیدار عاشق نے بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے مار دیا، جس کے بعد ملزم خاتون کو دیگ میں جلا کر بھاگ گیا ہے، جس کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top