, ٖ کراچی میں قربانی کا جانور بےقابو، قصائی ہلاک ویڈیو ڈیلی اردو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں قربانی کے لیے لائی گئی گائے کی ٹکر سے قصائی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے علم ہے، متوفی کی لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے۔


دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی اور موبائل وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح سویرے قصائی کی ٹیم قربانی کے لیے شہری کے گھر پہنچی تھی۔

گائے کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ گر تو نہ سکی ۔


گائے نے پہلے قصائی کو ٹکر ماری، قصائی گائےکی رسی میں الجھ گیا اور گائے اسےگھسیٹ کر بھاگتی رہی، وہاں موجود دیگر افراد بھی گائےکو روکنے اور قصائی کو چھڑوانے میں ناکام رہے۔

گائے کو پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ قابو نہ آسکی اور بھاگتی چلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش ورثاء کے حوالےکردی گئی ہے۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top