, ٖ ٹول ٹیکس مانگنے پر نوجوان نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو ڈیلی اردو


سوشل میڈیا پر اکثر ہی مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھی بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ان دنوں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں ٹول ٹیکس کا تقاضہ کرنے پر ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں راج گڑھ بھوپال روڈ پر کچنریا ٹول پلازہ پر پیش آیا جہاں ایک شخص نے خاتون ملازم کو اس وقت تھپڑ مارا جب اس نے ٹیکس ادا کیے بغیر جانے دینے سے انکار کر دیا۔

ذکورہ شخص خاتون سے جھگڑنے لگتا ہے اور اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے لیکن وہ بھی تھپڑ کا جواب دیتے ہوئے اپنی چپل اٹھاتی ہے اور اس آدمی کو مارتی ہے۔ویڈیو میں قریب کھڑے لوگوں کو جھگڑے کو روکنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top