, ٖ موٹروے زیادتی کیس،متاثرہ خاتون سے حاصل کردہ نمونے ملزم کے ڈی این اے سے میچ ڈیلی اردو


وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت موٹروے زیادتی کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب شریک ہوئے۔ کمیٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کیس سے متعلق بڑی پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔


تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ خاتون کے جسم سے حاصل کیے گئے نمونوں سے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ ہو چکا ہے۔ کمیٹی نے بتایا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے بینک میں ملزم کا ڈی این اے موجود تھا۔ڈی این اے کی ایجنسی بینک میں موجودگی کا مطلب ہے کہ ملزم جرائم کا عادی اور ریکارڈ یافتہ ہے۔


جبکہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کیس میں ملوث ملزم کا نام عابد ہے جس کی نجی ٹی وی چینل نے تصویر بھی نشر کر دی ہے۔


اجلاس میں لنک روڈ لاہور پر زیادتی اور ڈکیتی کے واقعے پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ارکان کو آئی جی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top